ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حریت رہنما سید علی گیلانی اور یاسین ملک کو اپنی قوم کیلئے راتوں کو روتے دیکھا ہے،مشعال ملک

اسلام آ باد:مشعال ملک نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی اور یاسین ملک کواپنی قوم کے لئے راتوں کو روتے دیکھا ہے۔

راول پنڈی بارکونسل سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانیوں نے جو محبت مجھے دی وہ کوئی نہیں دے سکتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے اتنے بڑے مرد مجاہد (یاسین ملک) کی بیوی بننا نصیب کیا اس پر مجھے کوئی غرور نہیں ہے۔

حریت رہنما علی گیلانی سے متعلق مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی محبت پاکستان کے ساتھ تھی،اتنے بڑے رہنما کے ساتھ جو سلوک بھارتی فوج نے کیا ایسا کبھی نہیں ہوا۔

 انھوں نے کہا کہ جب تک ہم تاریخ کونہیں سمجھیں گے اس وقت تک ہماراعمل درست نہیں ہوگا۔

 مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید علی گیلانی جس بات پر اڑجاتے تھے تو ان کو اس مقصد سے کوئی پیچھے نہیں کرسکتا تھا۔ جس دلیری سے کشمیری قوم نے نریندر مودی کا مقابلہ کیا اس سے متعلق تاریخ بتائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں