ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے کینیڈا کے 55 شہریوں پر پابندیاں لگا دیں

روس نے اعلیٰ فوجی حکام اور سیاسی و عوامی شخصیات پر مشتمل کینیڈا کے 55  شہریوں پر پابندیاں لگا کر ان کے روس میں داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

روس وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کینیڈا کی جسٹن ٹروڈو انتظامیہ کی طرف سے روسی شہریوں پر نئی پابندیوں کی یاد دہانی کروائی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹروڈو انتظامیہ کی پابندیوں کے جواب میں اور تقابلی اصول کے تحت کینیڈا کے، اعلیٰ فوجی حکام اور سیاسی و عوامی شخصیات سمیت، کُل 55 شہریوں کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

بیان میں مذکورہ افراد کی فہرست بھی شائع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں