ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب پر قابو پانے اور پانی ذخیرہ کرنے کیلئے بڑے ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے، صدر مملکت

اسلام آ باد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیلاب پر قابو پانے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے بڑے ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطاق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ پیش کی گئی۔

اس دوران صدر مملکت نے ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلوں، قیمتی جانی و مالی نقصان، ہزاروں عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب سے متعلق وارننگ سسٹم کومزید بہتر بنانیکی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی سیلاب کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیلے ایکشن ڈیموں کی تعمیر پرتوجہ دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں