ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مشروط معافی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم 4 لاکھ غیر ملکیوں کو مشروط عام معافی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، دستاویز کے مطابق معافی واپس جانے والے غیر ملکیوں کیلئے ہوگی۔

 معافی دینے کا فیصلہ وزارتی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے چار لاکھ غیر ملکیوں کو مشروط عام معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے، معافی کی صورت میں غیر ملکیوں کو31 دسمبر 2022 تک واپس جانا ہوگا وزارت داخلہ نے سمری کی منظوری دیدی ہے جبکہ حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

وزارت داخلہ کے دستاویز کے مطابق معافی واپس جانے والے جن غیر ملکیوں کے لئے ہو گی ان میں افغان، نائیجرین، بھارتی اور دیگر ممالک کے باشندے شامل ہیں، یہ باشندے ویزا مدت ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ معافی کی صورت میں غیرملکیوں کو 31 دسمبر 2022 تک واپس جانا ہوگا، اس شرط پر غیر ملکیوں سے ویزا کے بغیر رہنے پر جرمانہ نہیں لیا جائےگا، ایمنیسٹی سے مستفید غیر ملکیوں کیخلاف کوئی قانونی کارروائی بھی نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں