ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم ایسا ملک نہیں رہے جو دوسرے ممالک کے امکانات کو حیرت و رشک سے دیکھتا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم جانتے ہیں کہ بحیرہ ایجئین میں بدامنی پھیلانے کے لئے ہر موقع سے استفادہ کرنے والی کٹھ پُتلی کے پیچھے اصل جدوجہد کون کر رہا ہے”۔

صدر ایردوان نے نیول حرب اکیڈمی کمانڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے یونانی طیاروں کی طرف سے ترک طیاروں کے راڈار تعاقب کا سخت الفاظ میں جواب دیا اور کہا ہے کہ "ہم اس وقت ڈرون طیاروں، مسلح ڈرون طیاروں، آقن جی طیاروں اور گیوک بے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ اپنے دشمنوں کی راتوں کی نیندیں اُڑا رہے ہیں۔ اب ہم ایسا ملک نہیں رہے جو دوسرے ممالک کے امکانات کو حیرت و رشک سے دیکھتا ہے”۔

واضح رہے کہ 23 اگست کو  جزیرہ گیرت میں نصب یونان کے روسی ساختہ ایس۔300 ائیر ڈیفنس سسٹم کی طرف سے، بحیرہ روم کی بین الاقوامی فضائی حدود میں ڈیوٹی فلائٹ کرنے والے، ترکی ائیر فورس کے ایف۔16 طیاروں کا راڈار تعاقب کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں