ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: ہم یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم نہیں کر سکتے

جرمنی کی وزیر دفاع کرسٹین لیمبرکٹ نے کہا ہے کہ اب، جرمن مسلح فورسز کے ڈپووں سے، یوکرین کے لئے اسلحے کی امداد ممکن نہیں رہی۔

کرسٹین لیمبرکٹ نے کل،دارالحکومت برلن کے جوار میں واقع قصبے میسے برگ میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں یوکرین کے لئے اسلحے کی امداد کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ” بحیثیت وزیر دفاع مجھے اعتراف کر لینا چاہیے کہ اس وقت  جرمن مسلح افواج  اس حد تک پہنچ گئی ہیں کہ جہاں وہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی نہیں کر سکتیں۔ آنے والے دنوں میں قومی دفاع کو خطرے میں ڈالے بغیر یوکرین کے لئے اسلحے کی امداد ممکن نہیں ہو سکے گی”۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس کے خلاف دفاع کی خاطر جرمن مسلح افواج کے ڈپووں سے یوکرین کو اسلحے کی امداد دی گئی ہے۔ اس امداد کے دوام کی صورت میں جرمن مسلح افواج اپنے قومی دفاع اور اتحاد کے دفاع کی ضمانت میں مسائل کا سامنا کر سکتی ہیں”۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ شروع کر دیا تھا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں