ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کی روسی فوجی مشقوں میں شمولیت، امریکا کا اظہار تشویش

واشنگٹن: بھارت کی روسی فوجی مشقوں میں شمولیت پر امریکا نے اظہار تشویش کیاہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان کارین جین پیئر نے ووستوک -2022روسی مشقوں میں بھارت کی شمولیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کا بازار گرم ہے وہیں امریکہ کو روسی مشقوں میں شامل ہونے والے ہر اس ملک کے بارے میں خدشہ لاحق ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ ہر ملک اپنے فیصلے کرنے کا خود مجاز بھی ہے،واضح رہے کہ ووستوک -2022فوجی مشقوں میں روس،چین بھارت اور آذربائیجان سمیت 14ممالک کی فوجیں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں