ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فرم گیس پروم نے نارتھ اسٹریم سے یورپ کو گیس کی ترسیل غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی

روسی توانائی فرم گیس پروم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ رر سٹریم پائپ لائن کے ذریعے قدرتی گیس کی ترسیل غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہے۔

گیس پروم نے  ایک  تحریری بیان میں  واضح کیا ہے  ک31 اگست کو دیکھ بھال  کیے جانے والے اور آج سے دوبار ہ سے  فعال بننے کی توقع ہونے والی  نارتھ اسٹریم  کے  ایک ٹربائن میں خرابی کا  تعین ہوا  ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ پائپ  لائن سے قدرتی گیس کی ترسیل خرابیوں کو دور کیے بغیر نہیں کی جا سکتی، بیان میں کہا گیا کہ اس بنا پر  نارڈ سٹریم کے ذریعے قدرتی گیس کی ترسیل کو غیر معینہ مدت  تک  روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

19 اگست کو گیس پروم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ نارتھ اسٹریم میں پہلے سے طے شدہ دیکھ بھال کی وجہ سے 31 اگست سے قدرتی گیس کا بہاؤ تین دن کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

جہاں روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل میں  در پیش مشکلات پابندیوں کے باعث  ہیں، یورپی حکام کا دعویٰ ہے کہ روس، توانائی کے وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں