ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے57مزید افراد جاں بحق ہو گئے، جس سے مجموعی جانی نقصان 1265 ہو گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تازہ اعداد شمار کے مطابق سندھ میں 38 ، خیبر پختونخوا میں 17 اور کشمیر و بلوچستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 22 مرد، 18 خواتین اور 17 بچے تھے۔
جس کے بعد ابتک صوبہ سندھ میں 470 ، خیبر پختونخوا میں 385 ، بلوچستان میں 257 اور پنجاب میں 188 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔
سیلاب اور بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ناگہانی واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 577 ہو گئی اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 27 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلاب گزرا اور منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے سندھ کے ضلع دادو کو بڑے پیمانے پر تباہی کے خطرے کا سامنا ہے