ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہیں، پرویز الہی

لاہور: وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست سے اوپر سوچنے کا ہے، اصل سیاست اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے جو عمران خان کی قیادت میں ہم کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے سینئر سیاستدان نذیر احمد جٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، میڈیکل کیمپس میں ضروری طبی سہولتیں اور وبائی امراض سے بچا کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر چیف سیکرٹری کامران افضل ایک بار پھر متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، بدقسمتی سے پی ڈی ایم کی جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ مخالفین کا بے حس رویہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی کوئی قدر نہیں، ان لوگوں نے سیلاب سمیت ہر اہم موقع پر غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سینئر سیاستدان نذیر احمد جٹ رکن قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ اور عارفہ جٹ کے والد ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں