ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سیلاب کے بعد لاکھوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں،وزیرصحت سندھ

کراچی:وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین کے تشویشناک اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے شیلٹر کیمپوں میں کم از کم 47 ہزار حاملہ خواتین موجود ہیں۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ سیلاب کے بعد لاکھوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘صوبے میں ڈائریا کے ایک لاکھ 34 ہزار سے زیادہ اور ملیریا کے 44 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں’۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ جلد سے متعلق کیسز، 101 سانپ کے کاٹنے اور 500 کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سانس کی بیماریوں سمیت دیگر کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں