ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مارشل آرٹ کھلاڑی محمد کریمنووچ نے ایک منٹ میں بیس بال کھیل کے 68بیٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

روم:مارشل آرٹ کھلاڑی اور اس سے قبل کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے محمد کریمنووچ نے ایک منٹ میں بیس بال کھیل کے ۔68۔بیٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

اس سے قبل وہ کسی مدد کے بغیر صرف اپنے ہاتھوں سے سب سے زیادہ یعنی148ناریل توڑنے کا ریکارڈ اور سافٹ ڈرنک کین توڑ چکے ہیں، اس کے علاوہ بھی وہ بہت سے ریکارڈ بناچکے ہیں۔

اب انہوں نے اٹلی میں منعقدہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے شو، لوشو دائی ریکارڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے،محمد کریمنووچ نے صرف ایک منٹ میں بیس بال کے 68بیٹ توڑے جو بہت مضبوط ہوتے ہیں، اگرچہ انہیں توڑتے ہوئے انہیں ہاتھوں کی تکلیف سے بھی گزرنا پڑا لیکن وہ رکے نہیں اور اپنا ہدف پورا کیا، اس سے قبل بھی وہ کئی ریکارڈ بناچکے ہیں،اس کامیابی کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے محمد کریمنووچ کو تصدیقی سند بھی عطا کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں