ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول مہنگا کرنے پر حکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری وکیل اگلی سماعت پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا طریقہ کار پیش کریں۔

 جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق نے درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ لیکن پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جس کے لیے کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی، اور اضافے کے لیے ٹھو وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں