ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  اسلام آ باد :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا  ۔

 تفصیلات کے مطابق ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ  نے الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور بتایا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

 اس موقع پر ممبر نثار درانی  نے کہا کہ اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا اور جب وہ سینیٹ کے رکن نہیں ہیں تو انہیں کیسے نا اہل کریں اور ہائیکورٹ میں کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس سردخانہ میں ڈالا ہوا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کیس میں بلاتے ہیں تو التوا کی درخواست کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں لیکن انہو نے تاحال حلف نہیں اٹھایا ہے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست ہر فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم فیصلہ سنانے کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں