ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی جلسے کیلئے پشاور میں سرکاری مشینری کا استعمال 

پشاور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کی تیاریوں کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال ہونے کا انکشاف ہو ا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے سوشل میڈیا پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرین کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئرکی ہے۔ ویڈیو میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کو کرین کے ذریعے شہر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ہمراہ شیئر کی گئی ٹوئٹ میں میاں افتخار حسین نے لکھا کہ ’پشاور میںعمران کے جلسے کے لیے سرکاری اخراجات پر پی ڈی اے کی گاڑی اور ملازمین جھنڈے لگوا رہے ہیں، جس کے وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ خزانہ خالی ہے، آئی ایم ایف کے پیسے دینے سے ہم معذورہیں، ساری  پی ٹی آئی  پختونخوا کے پیسوں پر چل رہی ہے، مگر ملک  کے لیے پیسے نہیں۔

اے این پی رہنما کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پی ڈی اے کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے، سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین سے جلسے کی تیاریوں کا کام لیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں