ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقراء یونیورسٹی کے بانی و چانسلر حنید لاکھانی انتقال کر گئے

کراچی :اقراء یونیورسٹی کے بانی و چانسلر اور سندھ بیت المال کے سابق سربراہ حنید لاکھانی آج صبح ڈینگی بخار سے انتقال کر گئے۔

حنید لاکھانی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اِن کی نماز جنازہ جمعرات 8 ستمبر (آج) بعدِ نماز عصر مسجد صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔

اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بانی چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قراد دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقراء یونیورسٹی ان ہی کا ویژن تھی اور ان ہی کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی نجی یونیورسٹی بن گئی تھی اور حنید لاکھانی کی بدولت ہی اقراء یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں