ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خارکیف کے بعض علاقے دوبارہ حاصل کر لیئے گئے ہیں:یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  بتایا ہے کہ  خارکیف کے علاقے میں بعض علاقوں پر  یوکرین کا دوبارہ قبضہ ہو چکا ہے ۔

 زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین فوج کا شکریہ ادا کرتےہوئے  بتایا کہ خارکیف سے ہمیں اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

یوکرینی صدر نے بتایا کہ  اس وقت بعض علاقوں پر یوکرین کا پرچم دوبارہ لہرا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خبریں ملی ہیں کہ یوکرینی فوج نے خارکیف میں روسیوں کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں۔

 اس سلسلے میں بعض تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جن میں خارکیف کے ایک دیہات میں یوکرینی فوج کی طرف سے سابقہ سویت یونین کا پرچم اتارتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ  یوکرینی فوج جنوب مشرقی خارکیف میں واقع ولو خوف نامی دیہات میں بھی داخل ہو چکی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں