ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کی کی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ، چارلس ملک کے نئَ بادشاہ بن گئے

 برطانیہ کی کی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

شاہی خاندان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ملکہ الزبتھ کا انتقال سکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ آج سہ پہر بالمورال میں انتقال کر گئیں۔

بتایا گیا کہ ملکہ کی میت کو  آج دارالحکومت لندن  منتقل کردیا جائے گا۔

21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہونے والی الزبتھ 6 فروری 1952 کو اپنے والد کی وفات پر ملکہ بنی اور 2 جون 1953 کو ایک سرکاری تقریب کے ساتھ ان کی تاج پوشی کی گئی تھی۔

70 سال کے ساتھ، ملکہ برطانیہ کی تاریخ میں "سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ ” کا خطاب رکھتی تھی۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد ان کے 73 سالہ بیٹے چارلس نے تخت سنبھال  لیا ہے اور وہ  برطانیہ کے  نئے  بادشاہ بن  گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں