ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان، اسکیچے کے نئے مفتی کو ترک وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

وزیر ِ  خارجہ میولود چاوش اولو نے مغربی تھریس میں  وفات پانے والے اسکیچے کے مفتی احمد میتے کی  جگہ  منتخب ہونے والے مصطفی ترامپا کو  ٹیلی فون پر  مبارکباد پیش کی۔

دفترِ خارجہ سے جاری کرہ  بیان کے مطابق چاوش اولو نے ترامپا  سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے  بعد ازاں اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” ہم یونان  سے   ترک اقلیت   کی خواہشات  کا احترام کرنے کی توقع کرتے ہیں،  ہم تمام   ترک  باشندوں کے حقوق اور آزادی      کا دفاع کرتے رہیں گے۔”

اسکیچے  میں کل منعقدہ  مفتی   کے انتخابی عمل میں  عوام کی ایک کثیر تعداد کی  حمایت   حاصل کرنے والے مصطفی ترامپا نے اسکیچے مفتی بننے کا حق حاصل کر لیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں