ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ میں کشتی الٹنے سے 5 افراد لقمہ اجل

نیوزی لینڈ کے شہر کائیکورا کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

کائیکورا  محکمہ پولیس  کےحکام نے اعلان کیا کہ 8.5 میٹر طویل  کشتی جس میں 11 افراد سوار تھے، کائیکورا کے ساحل پر الٹ گئی۔

بتایا گیا ہےکہ کشتی میں سوار 5 افراد ہلاک اور 6 افراد کو بچا لیا گیا۔

 کائیکورا کے میئر کریگ میکل نے بتایا ہے کہ  حادثے کے وقت سمندر کا رنگ  دودھیا تھا اور ممکن  ہے کہ کوئی وہیل کشتی سے ٹکرائی ہو۔

اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کائیکورا ان لوگوں کے پسندیدہ شہروں میں شامل ہے جو وہیل دیکھنا چاہتے ہیں۔

کائیکورا کے ساحلوں پر سیاحت کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ سیاح وہیل، ڈولفن یا دیگر سمندری مخلوقات کو قریب سے دیکھ سکیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں