ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے روزگاری کا خوف، بھارتی مسلمان شناخت تبدیل کرنے لگے

نئی دہلی:بے روزگاری کے خوف سے بھارتی مسلمان ملازمین اپنی شناخت تبدیل کررہے ہیں کیونکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی کام نہیں دیتا،میڈیارپورٹس کے مطابق منی بیگم نے بتایا کہ ہندو ہمیں ملازمت نہیں دیتے وہ ہم مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔

ان میں سے بعض نے ہمارے منہ پر کہا کہ ہم برے لوگ ہیں۔ نام تبدیل کرکے گھریلو ملازمہ کے طور پر 40 سال سے زیادہ کام کرنے والی منی بیگم نے کہا کہ انہیں بہت سے ہندو اور جین گھرانوں میں امتیازی سلوک اور توہین کا سامنا کرنا پڑا۔

نئی دہلی کے ایک رہائشی پریجیت پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ملازمین کو ملازمت دینے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں خاندانی پوجا گھر کے آس پاس نہیں چاہتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں