ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کے 90 فیصد ممالک میں حالات زندگی مزید ابتر

Living conditions

دنیا میں انسانی ترقی کے حوالے سے تشویش ناک رپورٹ سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے 90 فی صد ممالک میں معیار زندگی روبہ زوال ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 میں دنیا کے 90 فی صد ممالک میں حالات زندگی بہتر ہونے کی بجائے مزید ابتر ہو گئے ہیں۔جب 32 برس قبل پہلی بار انسانی ترقی کے معیار کے اعداد و شمار جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے مسلسل عالمی سطح پر انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ اثرات، یوکرین میں جنگ اور کرونا وائرس کی وبا نے ایک ایسی غیر یقینی صورت حال پیدا کر دی ہے جو عالمی معیار زندگی کو نیچے کی جانب دھکیلتی جا رہی ہے۔

یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ اس گراوٹ کی وجہ سے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جو فوائد حاصل ہوئے تھے وہ بھی ضائع ہو گئے ہیں، نیز انسانی ترقی میں مسلسل محرومی اور عدم مساوات، اس نئی غیر یقینی صورت حال کی پیچیدگی سے نمٹنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں