ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دینگے،چوہدری پرویزالہی

لاہور: وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں کیلئے پینل میں مزید اسپتال شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ 

وزیراعلی چوہدری پرویزالہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ کارڈ کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ 

چوہدری پرویزالہی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دیں گے۔ 

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ہماری حکومت نے اسپتالوں کی ایمرجینسیز میں مریضوں کے لیے مفت ادویات کا پروگرام شروع کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں