ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا جوہری اسلحے سے باز آجائے ورنہ تباہی اس کا مقدر ہوسکتا ہے:جنوبی کوریا

جنوبی کوریا  نے شمالی کوریا کو  خبردار کیا ہے کہ  خود کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امور دفاع کے نائب ترجمان  مون ہانگ سِک نے  شمالی کوریا  کے جوہری اسلحے کے استعمال پر ایک قانون کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ  اس اقدام کی صورت میں امریکہ کے ساتھ مل کر سخت جواب دیا جائے گا۔

نائب ترجمان نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ اس اقدام سے خود کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔

 مون سک نے کہا کہ پیانگ یانگ انتظامیہ کا یہ اقدام اس کی  تنہائی کا مزید سبب بن سکے گا ۔

دریں اثنا، وائٹ اہوس کی ترجمان کارین ژاں پیئر کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا  کے خلاف امریکہ کا موقف دشمنانہ نہیں ہے ،ہمارا مقصد اسے جوہری اسلحے سے پاک کروانا ہے لیکن جنوبی کوریا  کا دفاع بھی یہاں ضروری ہے۔

واضح رہے کہ  شمالی کوریا کی پارلیمان میں 8 ستمبر کو جوہر اسلحے کے استعمال کی اجازت دینے کا قانون منظور کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں