ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرزمین سے پاک فوج کی چوکیوں پر فائرنگ، 3 جوان شہید

Pak army posts

راولپنڈی: افغانستان سے دہشت گردوں کی ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں پاک فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ فائرنگ سے 32 سالہ نائیک محمد رحمان شہید ہوئے جن کا تعلق کرک سے ہے جبکہ شہید نائیک معاویز خان کی عمر 34 سال اور وہ جمرود، خیبرکے رہائشی تھے، فائرنگ میں شہید ہونے والے تیسرے سپاہی عرفان اللہ کی عمر 27 برس اور تعلق مالاکنڈ کے علاقے درگئی سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دے گی۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں