ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: ایرین محاصرہ-37 آپریشن کا آغاز

 ترک ضلع حقاری کے علاقوں  قازان اور وادی خان  میں  پی کےکے دہشتگرد تنظیم کے خلاف ایرین محاصرہ -37 آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 امور داخلہ کےمطابق، دہشتگرد تنظیم پی کےکے کا ملک سے صفایا کرنے اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے پیش نظر یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں 610 حفاظتی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے  آغاز پر ہی  دہشتگردوں کے  اسلحے کے ایک گودام کا پتہ لگایا ہے جہاں سے انہوں نے بھاری تعداد میں دستی بم،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا ۔

آپریشن کے دوران  دہشتگردوں کے خفیہ غار،پناہ گاہوں اور گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں