ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں شوہر نے تشدد کی رپورٹ درج  کرانے پر بیوی کو قتل کردیا

ریاض:سعودی عرب میں شوہر نے بیوی کو تشدد کی رپورٹ درج کرانے پر قتل کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق  الباحہ ریجن میں سعودی ٹیچر وفا الغامدی کو اس کے شوہر نے پولیس سٹیشن میں تشدد کی رپورٹ درج کرانے پر قتل کیا۔

رشتہ داروں نے بتایا کہ سکول جانے سے قبل وفا الغامدی کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا سکول جاتے ہوئے وفا نے پولیس سٹیشن میں اس کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ 

رشتے داروں کا کہنا ہے کہ وفا الغامدی کے سکول سے گھر پہنچنے پر اس کے شوہر کو پولیس سٹیشن طلب کیے جانے کا پیغام ملا اس پر وہ طیش میں آ گیا۔ اپنی اہلیہ کو کچن میں بند کرکے چھری سے کئی وارکیے۔وفا الغامدی کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گئیں۔ 

رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ جب سے وفا الغامدی کی شادی ہوئی تھی تب سے ان کا شوہر کسی نہ کسی بات پر زدوکوب کرتا تھا اور یہ اس کا معمول تھا۔ وفا نے تنگ آ کر پہلی مرتبہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کے گھر پہنچنے تک وفا الغامدی کا شوہر وہاں سے فرار نہیں ہوا۔ اس کی ذہنی حالت خراب تھی۔یاد رہے کہ پبلک پراسیکیوشن سعودی ٹیچر کے قتل کی تحقیقات کر رہا ہے۔ حقائق جاننے کے لیے پوچھ گچھ اور تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں