ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

  راولپنڈی:سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے خیمہ بستیاں بناکر بچوں کو تعلیم و تربیت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر نے مطابق ٹنڈوالہیار ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور میرپور خاص میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف  ہیں۔

 آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کے جوانوں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن و دیگر اشیا ضروریہ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ راشن ، کپڑے اور بستروں کے علاوہ آرمی کے جوانوں کی جانب سے سیلاب زدگان کو میڈیکل کی مفت سہولیات بھی فراھم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے قمبر شہداد کوٹ ، کشمور اور ٹنڈومحمد خان میں سیلاب زدگان کے لیے سہولیات کی فراہمی جاری  ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے گرم اور تازہ کھانا پکا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں