ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ میں توانائی کی بڑھتی قیمتیں، عوام نے چین سے برقی کمبل اور ہیٹرز منگوانا شروع کر دیئے

 روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں نے اب عوام  کو متبادل ذرائع کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 چینی برقی گھریلو آلات تیار کنندگان کی انجمن کا بتانا ہے کہ  جنوری سے جولائی کے درمیان  یورپی ممالک کو برقی کمبلوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 97 فیصد جبکہ برقی ہیٹرز کی برآمد میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 دریں اثنا، بعض خصوصی  آلات کی طلب میں اضافے کے باوجود جنگ کے باعث آلات کی فراہمی اور بلند افراط زر کی وجہ سے کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔

 چینی  تیار کنندگان ک یورپ کےلیے برقی گھریلو آلات کی برآمد سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں گزشتہ سال کے   مقابلے میں 9٫3 فیصد کم بھی ہوئی ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں