ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں شدید بارشوں کے باعث 12 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے باعث دو مکانات گرنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریاست اتر پردیش کے وزیر  اعلیٰ  برجیش پاٹھک نے اعلان کیا کہ ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ میں 24 گھنٹوں میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ "بھاری بارش” کے زمرے میں آتی ہے۔

پاٹھک نے  کہا  کہ  لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں، ایک بہت پرانا اور تباہ حال مکان، جہاں مزدور رہ رہے تھے، شدید بارش کی وجہ سے گر  کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے  ہیں۔

وزیر اعلیٰ  پاٹھک نے بتایا کہ لکھنؤ کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور اناؤ قصبے میں ایک مکان کے گرنے کے نتیجے میں 3 افراد  جان بحق ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور سیکڑوں مکانات سیلاب میں آگئے، پاٹھک نے کہا کہ آج لکھنؤ میں اسکول بند رہیں گے۔

مون سون کی بارشیں، جو جنوبی ایشیا میں جون-ستمبر میں موثر ہوتی ہیں، ہر سال بڑے پیمانے پر قدرتی آفات اور حادثات خاص طور پر بھارت میں تباہی  کا باعث بنتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں