ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرینوں کی بندش، بے روزگار قلیوں میں امدادی رقم کی تقسیم

کراچی:سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں گزشتہ 1 ماہ سے ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار ہونے والے قلیوں کو محکمہ ریلوے کی جانب سے جزوی طور پر 10 ہزار روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ریلوے ٹریک کی خرابی کی بنا پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ٹرین آپریشن کی معطلی کی وجہ سے قلیوں کی بڑی تعداد بھی بے روزگاری کا شکار ہو گئی ہے۔

ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن اسحق بلوچ کی نگرانی میں ہر قلی کو 10 ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں