ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع خیبر میں افغان سرحد کے قریب فورسز کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

پشاور:ضلع خیبر میں افغان بارڈر کے قریب  سی ٹی ڈی کی کارروائی میں3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع خیبر میں افغان بارڈر کیساتھ کارروائی کی گئی۔ مبینہ دہشتگردوں نے چھاپے کے دوران فائرنگ کردی، جوابی کارروائی  کے دوران 3دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک ہونے والوں کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے تھا ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں 3 کلاشنکوف ، 12 میگزین ، 2 ہینڈ گرنیڈ،3 بنڈولئیراور درجنوں کارتوس بھی شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 یا 3 دہشتگرد افغان بارڈر کی طرف فرار ہو گئے۔فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ضلع خیبر میں کارروائی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں