ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے ایک اور ٹیلی تھون کا اعلان کردیا ۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکائونٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں،جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر رقم دیں۔اعلان کئے جانے والا تیسرا ٹیلی تھون 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں