ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کی غرض سے وزیر اعظم پاکستان لندن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے اس دورے میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے، 19 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

بعدازاں 19 ستمبر کو ہی وزیر اعظم نیویارک روانہ ہوں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور  مختلف عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں