ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرغزستان ۔ تاجکستان سرحدی تنازعہ، تصادم میں 24 افراد لقمہ اجل

کرغزستان اور تاجکستان  کی سرحدوں پر ہونے والی جھڑپوں میں  24 افراد ہلاک ہو گئے۔

کرغزستان  وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ  ،ملک  کے جنوبی  بات کین  علاقے   کے اسپتالوں کو 24 نعشیں  لائی گئی ہیں۔

کرغزستان ۔ تاجکستان کی فرنٹ  لائن پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ کل  چھڑی تھی۔

طرفین   نے ایک دوسرے پر  معاہدے کی  خلاف ورزی کی الزام  تراشی  کی تھی،  فائر بندی  کے معاملے میں  مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے  معاہدہ  طے پانے   کی اطلاع دی تھی۔

ان جھڑپوں میں  کرغز فریق کے کم ازکم 90 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ کی وجہ سے خطے میں زمین، زرعی آبپاشی، جانوروں کے چرانے، اسمگلنگ، سڑکوں کے عام استعمال اور سرحد سے غیر مجاز گزر جیسی وجوہات کی بناء پر خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

کرغزستان نے 21 مئی 2021 سے تاجکستان کے ساتھ سرحدی تنازع کے حل ہونے تک اپنے کسٹم دروازے بند کر دیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں