ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، خاتون اور بچوں سمیت 13زخمی

کوئٹہ :  سبزل روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا پودگلی کے قریب ہوا  ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا رکشہ کے قریب ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور کچھ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق مشیرداخلہ بلوچستان میرضیا لانگو نے پودکلی چوک پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے .

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں