ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی مخیر افراد سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کیلئے کمبل اور رضائیاں درکار ہیں آگے بڑھیں اور اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔

سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس کے موقع پر گفتگو میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ  نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ سروے کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین کیلئلے 70 ارب روپے مختص کئے ہیں جس میں سے 30 ارب تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے بجلی کے بل معاف کر دیئے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سمرقند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں