ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پوتن جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنے سے باز رہے، صدرِ امریکہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری یا کیمیائی ہتھیار استعمال نہ کریں۔

جو بائیڈن نے "60 منٹس” پروگرام کے لیے اسکاٹ پیلی کو انٹرویو میں یوکرین میں جنگ کے بارے میں جائزہ لیا جو کل CBC نیوز پر نشر ہوگا۔

یہ کہتے ہوئے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن میدان جنگ میں یوکرین کی کامیابی سے گھبرا گئے، پیلی نے  سوال کیا ، "اگر پوتن کیمیائی اور ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر تے ہیں تو آپ ان سے کیا کہیں گے؟”

اس کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ”نہ کرو، نہ کرو، نہ کرو۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی بھی چیز  سے مشابہ نہ ہونے والے  حالات نمو دار ہوں گے۔

پوتن کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج کے بارے میں بائیڈن نے کہا: "کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر مجھے اس کے اثرات کے بارے میں علم  ہوتا  تو کیا میں آپ کو بتاتا؟ یقیناً میں نہیں بتاؤں گا۔ اس کے نتائج  قطعی ہوں گے۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں