ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمانتوں پرمفرور پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کرینگے،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تین رشتے دار،عدالتی ضمانتوں پرمفرور24کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کالندن میں فیصلہ کرینگے ۔خرم دستگیرکہتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کافیصلہ بھی لندن میں یہی کرینگے۔کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

 ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں۔ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ۔ بلاول بھٹو کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں