ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ،اے این ایف کی کارروائی، کاروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی کے مین کورنگی روڈ پر کی گئی کارروائی میں 3موٹر کاروں کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات ضبط کی گئی ۔کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران مجموعی طور پر تین کاروں سے 252کلوگرام چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران 4ملزن کو موقع پرگرفتارکر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں