ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کو نوٹس، دوبارہ طلبی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارسدہ جلسے میں شرکت پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کیا تھا۔

 طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے تاہم وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے اور انہوں نے کمیشن سے پیشی کے لیے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں بھی 23 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کو نوٹس چارسدہ میں جلسہ کرنے پر کیا گیا، نوٹس الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر دیا گیا۔ عمران خان 23 ستمبرکو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں