ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی

اسلام آ باد:ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ 

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے  اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس میں پاکستان کی بھرپور انداز میں معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ ڈا لے گا اور سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔ 

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیلاب میں میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے اور کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاوں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے اور سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔ 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سیلاب سے تباہ حال گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں بھی مدد کی جائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں