ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک کاوسٹ گارڈ نے 300 پناہ گزینوں کو زندہ بچالیا

انطالیہ کے  کاش کے  علاقے سے ایک کشتی سے ہنگامی کال کیے جانے کے بعد  300 پناہ گزینوں کو بچالیا گیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میری ٹائم افیئرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق، گزشتہ روز شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے ترک ریڈیو نے مین سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (AAKKM) کو اطلاع دی کہ 20 میٹر طویل  اور  300 تارکین وطن کو لے جانے  والی کشتی   کی جانب سے  "مئی ڈے”  کا الارام  دیا گیا  جس پر  کارگو جہاز PAOLO TOPIC کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا تھا۔

 بحری جہاز PAOLO TOPIC نے ترکی کے وقت کے مطابق 23:47 تک بڑی تعداد میں تارکین وطن کو کوسٹ گارڈ کمانڈ (SGK) پہنچانا شروع کردیا ۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل  کی اطلاع  کے مطابق بحری جہاز PAOLO TOPIC”   تین  سو  تارکین وطن کے ساتھ SGK بوٹ میٹنگ پوائنٹ پر پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں