ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان کی نیویارک میں عالمی رہنماوں سے مذاکرات

صدر رجب طیب ایردوان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔

صدر ایردوان  جو اقوام متحدہ (یو این) کی 77ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک، امریکہ میں ہیں، اپنے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں خطاب کے بعد ایردوان نے فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو اور کرغزستان کے صدر سادیر کیپاروف سے ملاقات کی۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز  کو شرفِ ملاقات بخشنے کے علاوہ  ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد آل ثانی، قازقستان کے صدرقاسم جومرٹ توکایف، جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ  واجد سے بھی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا کہ وہ نیٹو میں صدر ایردوان  کے کردار اور قیادت کو سراہتے ہیں۔

صدر ایردوان  کو جیسے ہی یون سک یول نے انہیں اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی  صدر ایردوان نے کہا کہ کہا کہ وہ جنوبی کوریا کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں  ،  "ہمیں ملنا  چاہیے ہے، ہمیں بہت  کچھ  کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بھی قازقستان کے صدر توکایف کے  ہمراہ صدر  ایردوان  کے ساتھ گفتگو میں شریک تھے۔

صدر ایردوان  یہاں سے پیدل ٹرکش ہاوس روانہ ہوئے جہاں انہوں نے  اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ  ملاقات کی۔

بعد ازاں  صدر  ایردوان  نے فٹ بال فیڈریشن کی بین الاقوامی تنظیم (فیفا) کے صدر گیانی انفینٹینو سے اور اس کے بعد  اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ اور جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو سے بھی ملاقات کی۔

جاپانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق کشیدا نے یوکرین میں روس کے حملوں کو "پرتشدد کارروائیوں سے تعبیر کیا جس نے بین الاقوامی نظام کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا”۔

کشیدا نے نے حملے کی زد میں آنے سے اناج کی برآمدات کو برقرار رکھنے میں ترکی کے فعال کردار سفارتی کوششوں  کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کو فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مذاکرات کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقاتوں میں پریس کو کوریج کی اجازت نہیں  دی گئی ۔

صدر  ایردوان  نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ٹیلی فونک رابطے میں  کے بعد   اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ "ہم نے ترک صدر رجب طیبایردوان  کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے  اور  موجودہ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا  ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں