ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون میں سخت حفاظتی انتظامات

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون میں جانے والے داخلی راستوں کوکنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاجی لانگ مارچ یا دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو شپنگ کنٹینرز سے سیل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، پیرا ٹروپرز اور ایف سی فورس کے 30,000 اہلکار طلب کیے ہیں جن میں سے 20,000 پنجاب، 4,000 خیبر پختونخوا اور 6,000 رینجرز اور ایف سی فورس کے اہلکار شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماں اور کارکنوں کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں