ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا وعدے پورے کرے تو جوہری معاہدہ ممکن ہے، ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے، ایران پر سے پابندیاں ہٹاتا ہے اور اپنے وعدے کی خلاف ورزی سے باز رہتا ہے، تو 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق معاہدے تک پہنچنا ممکن ہو گا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے جمعہ کے روز بتایا کہ ابراہیم رئیسی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ویانا مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر امریکا جوہری معاہدے کی طرف واپسی کا خواہاں ہے تو اسے پہلے اپنے وعدوں کی طرف لوٹنا ہوگا، انہیں پورا کرنا ہوگا اور پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکیوں کو مشترکہ جامع عمل منصوبہ(جے سی پی او اے)کے نام سے مشہور جوہری معاہدے کے فریم ورک کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں