ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نارتھ کراچی میں جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے ناجائز بلوں  کے خلاف عوامی ریفرنڈم

کراچی: نارتھ کراچی میں جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے ناجائز بلوں  کے خلاف عوامی ریفرنڈم کے لیے جمعہ کی نماز کے بعد ریفرنڈم مہم کا آغاز کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر  حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر نارتھ کراچی میں بہت بڑے پیمانے پر کے الیکٹرک کے ناجائز بلوں  کے خلاف عوامی ریفرنڈم کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنی رائے دی اور  کے الیکٹرک  کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا۔

 عوام کا کہنا تھا کہ ہم حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کے شانہ با شانہ کھڑے ہیں کیونکہ کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف قدم بڑھانے والی واحد جماعت ہے۔ کے الیکٹرک  کے ظلم کی وجہ سے ہمارے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں مہنگائی اتنی ہے کہ دو وقت کھانا کھا نا مشکل ہے اوپر سے انکے روز بہ روز بڑھتے ٹیکسیس کہاں سے بھریں جس کہ بعد اب (KMC) کہ چارجز بھی عوام سے لوٹ رہے ہیں اور  شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ حکومت کے ۔الیکٹرک کا لائسنس ختم کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں