ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہاٹ میںپی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کے گھر پردستی بم حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا 

 خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔

ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

شہریار آفریدی نے واقعے کے فوری بعد پولیس کو آگاہ کیا جس پر متعلقہ تھانے کی بھاری نفری ان کی رہائش گاہ پہنچی اور کرائم سین کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے۔

 ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملے کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں