ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرقی یوکیرین، لوہانسک اور دونیتسک میں ریفرنڈم کا عمل شروع

مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول دونیتسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کے ساتھ ساتھ زاپوریا  اورخیرسون علاقوں نے روس سے  الحاق کے لیے ریفرنڈم کا  عمل شروع ہو گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن  کی جانب سے نتائج کی  تائید کرنے  کا عندیہ  دینے والا عوامی رائے دہی کا  عمل 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ریفرنڈم کے فیصلوں پر یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘جعلی ریفرنڈم سے کچھ نہیں بدلے گا’۔

ترک  دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ "ہمیں روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے کچھ حصوں میں یکطرفہ ریفرنڈم کرانے کی کوششوں پر تشویش ہے۔”

امریکی صدر جو بائیڈن  کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم اقوام متحدہ کے معاہدے کی  ‘سنگین  خلاف ورزی’ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں