ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین ۔ روس قیدیوں کے تبادلے مین شامل افراد ہمارے مہمان ہیں، ترک صدر

 صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ روس اور یوکیرین کے درمیان  جنگی قیدیوں کے  تبادلے میں شامل   افراد  ہمارے مہمان ہیں۔

جناب ایردوان نے استنبول میں اس موضوع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ہمارے مہمان ہیں، ان میں سے ایک   روسی صدر  پوتن کے مصر ہونےو الی ایک  شخصیت بھی شامل ہے، جسے ہم نے روس واپس بھیج دیا ہے۔

اناج راہداری  سلسلے کے بھی جاری ہونے کا ذکر کرنے والے ایردوان نے کہا کہ ” اناج کوریڈور سے 40 لاکھ ٹن سے زیادہ کی روانگی ہو چکی ہے۔ یہ عمل  اب بھی جاری ہے۔ اس وقت ہمارے اہم اقدامات میں سے ایک روس سے آنے والا اناج ہے ۔ جیسے ہی ہم یہ شروع کریں خاص طور پر غریب ممالک میں کھاد بھیجیں گے، جو انہیں   اہم سطح کی آسانیاں فراہم کرے گی۔

گزشتہ روز یہ اعلان کیا گیا تھا کہ صدر ایردوان کی  پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں 200 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں